نئی دہلی،20ڈسمبر(ایجنسی) کرغزستان کے صدر علمازبیك شارشینووچ اتمبائیف 18 سے 21 دسمبر تک ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں. منگل کو حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کرغستان صدر کی ملاقات ہوئی. اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئی.
ہندوستان اور کرغزستان نے نوجوانوں اور معاشرے کو دہشت گردی، کٹر پن اور انتہا پسندی سے بچانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور دہشت
گردی کے خاتمہ کرکے علاقے کو اس برائی سےنجات دلانے پر اتفاق ظاہر کیا۔
کرغزستان کے صدر علمازبیك شارشینووچ اتمبائیف کے ساتھ حیدرآباد ہاؤس میں سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے یہ بات کہی۔
دونوں ممالک نے نوجوانوں، ثقافت، سیاحت، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، سفارتی اور بصری اورسمعی وسائل کے تبادلے سے منسلک چھ اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔